پنجاب میں ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ 

Jul 08, 2022 | 16:34:PM
پنجاب،ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن،مسلم لگ نون،پی ٹی آئی
کیپشن: شفاف اور پرامن الیکشن کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات پرانی انتخابی فہرستوں پر کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب کے 17 جولائی کے ضمنی انتخابات پرانی حتمی انتخابی فہرستوں پر ہو رہے ہیں۔

 ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پروپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز حکومت میں 2 اہم شخصیات کی تعیناتی

 الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ووٹر لسٹ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا سکتی، الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد نہ ہی کوئی ووٹ درج کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی خارج کیا جا سکتا ہے۔

 ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ووٹر لسٹ میں الیکشن کے انعقاد تک کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا پر ووٹ اندراج کے بیانات بے بنیاد اور حقیقت کے بر عکس ہیں، پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اداروں کے تعاون سے شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پرعزم ہیں، شفاف اور پرامن الیکشن کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔