پہلا ون ڈے: انگلینڈ کی جونیئر ٹیم نے گرین شرٹس 9 وکٹوں سے شکست دیدی

Jul 08, 2021 | 17:10:PM
پہلا ون ڈے: انگلینڈ کی جونیئر ٹیم نے گرین شرٹس 9 وکٹوں سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں میں انگلش کی جونیئر ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو آسانی سے ہرا دیا۔ میزبان ٹیم نے 9 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے قائد بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے کیا، تاہم پہلے ہی اوور میں ثاقب محمود نے امام الحق اور کپتان بابر اعظم کو پویلین بھیج دیا۔ تیسری وکٹ محمد رضوان کی گری، بیٹسمین 13 رنز بناکر گریگورے کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل کی بھی وکٹ ثاقب محمود نے لی، ڈیبیو کرنے والے بیٹسمین نے 5 سکور بنائے۔

 اوپنر فخر زمان اور صہیب مقصود کے درمیان اچھی شراکت داری بنی، دونوں کے درمیان 69 گیندوں پر 53 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ دونوں نے مشکل وقت میں وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے۔ تاہم 79 کے مجموعی سکور پر فخر زمان کی جلد بازی کے باعث صہیب رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 19 سکور بنائے تھے۔فخرزمان کی اننگز 7 رنز  پر ختم ہوگئی، انہوں نے باری میں 6 چوکے لگائے۔ فہیم اشرف کی باری کا خاتمہ ثاقب محمود نے کیا۔ آل راؤنڈر صرف 5 سکور بنا سکے۔

 دیگر بیٹسمینوں میں حسن علی 6، شاداب خان 30 ، شاہین آفریدی 21 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم 36 ویں اوورز میں 141 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔ ثاقب محمود نے چار، پارکنیسن اور اورٹن نے 2.2 شکار کئے۔

No. 1 ODI batter Babar Azam out for a two-ball duck ???? #ENGvPAK pic.twitter.com/O61Aucdhy9

142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنر فل سالٹ اور ڈیوڈ مالان نے کیا، 22 کے مجموعی سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے سالٹ کو پویلین بھیج دیا۔اس کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑی ڈیوڈ مالان اور زاک کرالے نے باﺅلرز کو بےبس کر دیا اور وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے۔
انگلینڈکی ٹیم نے 22 ویں اوورز میں ہدف حاصل کیا۔ ڈیوڈ مالان 68 اور زاک کرالے نے 58 رنز بنائے۔ واحد وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے لی۔

دونوں ٹیمیں ان سکواڈ پر مشتمل ہیں: 

 پاکستانی سکواڈ  میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم (کپتان) محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی، حارث رؤف

انگلش سکواڈ میں فِل سالٹ، ڈیوڈ مالان، زاک کرالے، جیمز وینس، بین سٹوکس (کپتان) جان سمپسن، لیوئس گریگورے، کریگ اورٹن، کارس، ثاقب محمود، میٹ پارکنیسن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موسم بدلنے والا ہے۔۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی