سعودی عرب کا 2 کلو میٹر اونچائی والی دنیا کی بلند ترین عمارت بنانے کا اعلان

Dec 08, 2022 | 17:17:PM
سعودی عرب کا 2 کلو میٹر اونچائی والی دنیا کی بلند ترین عمارت بنانے کا اعلان
کیپشن: سعودی عرب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی انوسٹمنٹ فنڈ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے کے منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے۔

دنیا کی بلند ترین عمارت کی اونچائی دو کلو میٹر ہوگی اور یہ برج خلیفہ سے دو گنا ہوگی جس کی مجموعی لمبائی 828 میٹر ہے۔سعودی انوسٹمنٹ فنڈ ذرائع نے کہا ہے کہ دنیا کی بلند ترین عمارات کی تعمیر کا تخمینہ لگانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق مذکورہ مجوزہ عمارت پر 5 بلین ڈالر کی لاگت آئے گی جبکہ دنیا کی بلند ترین عمارت کے لئے آٹھ بین الاقوامی کمپنیوں کو عمارت کے ڈیزائن کے حوالے سے دعوت دے دی گئی ہے۔