عمران خان بڑی مشکل میں: راجہ ریاض نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

Aug 08, 2022 | 13:02:PM
عمران خان،راجہ ریاض،قومی اسمبلی،الیکشن کمیشن،پریس کانفرنس
کیپشن: پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے: اپوزیشن لیڈر/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کیلئے فتنہ اور فساد ہیں، الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد عمران خان چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

 اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے فیصل آباد میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ساڑھے 3 سال میں 25 ہزار ارب قرض لیا، عمران خان کو کہا تھا عثمان بزدار تقرر و تبادلوں میں پیسے لیتے ہیں۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا عثمان بزدار کیخلاف ثبوت دیں، متعدد بار کہنے کے باوجود عمران خان نے کوئی ایکشن نہیں لیا، راناثنااللہ کیخلاف مقدمہ عمران خان کی ایما پر درج کیا گیا، بھارت اور اسرائیل سے پیسے لینے والا محب وطن کیسے ہوسکتا ہے؟۔

 اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد عمران خان چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں، پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے، عمران خان نے اپنے دور میں اداروں کو تباہ کیا۔