سستا پیٹرول، عوام کے لیے بڑی آفر آگئی

Aug 08, 2022 | 11:02:AM
سستا پیٹرول،بھارت،پمپ مالک،پلاسٹک تھیلی،غیر ملکی میڈیا
کیپشن: قدرتی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اس طرح کی مہم ناگزیر ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست راجستھان میں ایک پیٹرول پمپ مالک نے عوام کو سستا پیٹرول حاصل کرنے کے لیے پلاسٹک کی تھیلی جمع کروانے کی پیشکش کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم کو جھٹکا: عمران خان نے بڑی وکٹیں گرا دیں

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیٹرول پمپ مالک نے یہ پیشکش پلاسٹک کا کم سے کم استعمال کرنے کے لیے دی ہے۔ شہری استعمال شدہ تھیلیاں جمع کروا کر 1 روپے سستا پیٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔

 اشوک کمار نامی پیٹرول مالک نے 15 جولائی سے تین ماہ کے لیے اس مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے ایک ڈیری برانڈ کے ساتھ معاہدہ بھی کیا ہے۔

 اب تک پمپ پر شہری 700 سے زائد پلاسٹک کی تھیلیاں جمع کروا کر سستا پیٹرول حاصل کر چکے ہیں۔ پلاسٹک کی بوٹلوں کے بدلے میں بھی سستا پیٹرول دیا جا رہا ہے۔ قدرتی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اس طرح کی مہم ناگزیر ہے۔