کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری

Apr 08, 2023 | 14:23:PM
کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری،شہرقائدکےمختلف علاقوں  میں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری،شہرقائدکےمختلف علاقوں  میں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

کورنگی ساڑھے 3نمبر پر بجلی  کی لوڈشیڈنگ سےعلاقہ مکین پریشان ہو گئے،مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کبھی دن میں تین باراورکبھی چاربارچلی جاتی ہے.

بجلی چلے جانےسےپانی کی قلت ہوجاتی ہے،لوڈشیڈنگ سےمعمولات زندگی متاثرہوتےہیں۔  بجلی چوری ہونےوالےعلاقوں میں لوڈشیڈنگ کادوارنیہ 6سے7گھنٹے جا پہنچا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا گیس چوروں اور ڈیفالٹرز  کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ 

اورنگی 3نمبرسمیت مختلف سیکٹرز،منگھو پیر،بلدیاٹائون،مواچھ گوٹھ ،کیماڑی،لیاری،ماری پور سچل گوٹھ،لاسی گوٹھ،ایوب گوٹھ، منگوگبول گوٹھ،میمن گوٹھ،ریڑھی گوٹھ،ابراہیم حیدری معمارکےمختلف سیکٹرزمیں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔