قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اولمپیئن جہانگیر بٹ78سال کی عمر میں  انتقال کرگئے

Sep 07, 2021 | 13:55:PM
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اولمپیئن جہانگیر بٹ78سال کی عمر میں  انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اولمپیئن جہانگیر بٹ انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق  جہانگیر بٹ مرحوم اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں محکمہ پاکستان کسٹمز کے ساتھ منسلک رہے اور بطور سپرنٹنڈنٹ کسٹمز ریٹائر ہوئے۔ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق 78 سالہ اولمپیئن جہانگیر بٹ نے 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں پاکستان کا پرچم بلند کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا،انہوں نے پاکستان کی جانب سے 2 اولمپکس میں حصہ لیا،1968 میکسیکو اولمپکس میں گولڈ میڈل جبکہ 1972 میونخ اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کیا۔

سابق اولمپیئن جہانگیر بٹ نے 1966 ایشین گیمز بینکاک میں پاکستان کے لئے سلور میڈل اور 1970 میں بینکاک میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نےجہانگیر بٹ  کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں:  معاشی سطح پر ملک کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،شہباز شریف