سونا مزید مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سونا مزید مہنگا ہو گیا،ایک تولہ سونا 150 روپے اضافے سے 1لاکھ 45 ہزار 50 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونا 129 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 13 ہزار 994 روپے کا ہوگیااس کے علاوہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کمی سے 1580 روپے پر ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کمی سے 1709 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
دوسری جانب روپیہ تگڑا،ڈالر کو رگڑا، انٹربینک میں ڈالر 1 روپے69 پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 220 روپے 25 پیسے کا ہوگیا، پاکستان کی معیشت کے آثار نمایاں ہونے لگے،انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے برے دن جاری ہیں ،انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر ایک روپے69 پیسے گرگیا ،اس وقت انٹربینک میں ڈالر 221 روپے سے بھی نیچے آگیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 221.94روپے سے کم ہوکر 220.25روپے تک گرگیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی ہولڈنگ کرنے والے اب ڈالر فروخت کررہے ہیں۔