ایلون مسک ایک بار پھر ٹوئٹر خریدنے کے لئے تیار

Oct 07, 2022 | 12:10:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ایلون مسک ایک بار پھر ٹوئٹر خریدنے کے لئے تیار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )دنیا کے امیر ترین بزنس مین ایلون مسک نے ایک بار پھر مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر خریدنے کے لئے یو ٹرن لے لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دور حاضر میں دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک نے ایک بار پھر مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر خریدنے پر ایک بار پھر آمادگی ظاہر کی ہے۔ایلون مسک کے وکلا نے ٹوئٹر انتظامیہ کو خط لکجھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ قانونی جنگ ختم کرکے اس ویب سائیٹ کو خریدنے کے لئے سودے کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

ٹویٹر کے ترجمان نے بھی اس خط کی تصدیق کی ہے۔ جس کے بعد امریکی حصص بازار میں ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمت میں 22 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔معاہدے پر یو ٹرن کے بعد مسک نے ٹویٹ کیا کہ ٹویٹر (Twitter) خریدنا ہر چیز کی ایپ ( X ) بنانے کی جانب سے ایک تیز رفتار قدم ہے۔

ایلون مسک 54.20 ڈالر فی حصص پرٹوئٹر کے تمام شیئرز خریدنا چاہتے ہیں جس کی مجموعی مالیت 44 ارب ڈالر بنتی ہے، اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹر سے معاہدہ بھی کیا تھا لیکن اس کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر پر فرضی اکاونٹ کی تعداد کے بارے میں صحیح معلومات نہیں دینے کا الزام لگاکر سودا ختم کردیا تھا۔

مسک کی جانب سے معاہدہ منسوخ کرنے کے بعد ٹوئٹر عدالت میں پہنچ گیا تھا۔ اس معاملے کی سماعت 17 اکتوبر سے امریکہ کی ڈیلاویئر عدالت میں ہونی ہے تاہم مسک نے عدالتی سماعت سے قبل ہی اپنا فیصلہ بدل دیا۔