ڈالر مزید مہنگا،انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی

Nov 07, 2023 | 11:30:AM
ڈالر مزید مہنگا،انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپے کی قدر پھر کم ہونے لگی،انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 71 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے سے بھی تجاوز کر گیا،انٹر بینک میں ڈالر 285.29 روپے سے بڑھ کر 287روپے پر پہنچ گیا۔

16 اکتوبر سے اب تک انٹربینک میں امریکی ڈالر 10.17 روپے مہنگا ہوچکا ہے،16 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 83 پیسے پرتھا،ماہرین کے مطابق درآمدی بل اور بیرونی قرض کی طلب پر  روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر285روپےپرپہنچ گیا تھا اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگاہوکر 287 روپے کا ہوا تھا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 4روپے مہنگا ہوکر 306 روپے کا ہوا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 9 روپے مہنگاہوکر 355.50 روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم1.10 روپے مہنگا ہوکر 81.30 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 50 پیسے مہنگاہوکر 77 روپے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے،ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

واضح رہے کہ صرف 2 ماہ قبل 5 ستمبر کو ڈالر کی قیمت 307 روپے 10 پیسے تک پہنچ گئی تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے کرنسی کے غیرقانونی کاروبار اور اسمگلنگ کو روکنے کیلئے کریک ڈاؤن شروع کر دیا تھا،اس کریک ڈاؤن کے کچھ مثبت نتائج سامنے آئے اور 16 اکتوبر کو ڈالر 307 روپے ایک پیسے سے کم ہو کر 276 روپے 63 پیسے پر آگیا جو کہ 40 روز میں 30 روپے 47 پیسے یا 9.9 فیصد کی کمی ہے۔