ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں سابق کرکٹرز نے مینجمنٹ کی پلاننگ کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا

Nov 07, 2022 | 23:26:PM
  ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں سابق کرکٹرز نے مینجمنٹ کی پلاننگ کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں سابق کرکٹرز نے مینجمنٹ کی پلاننگ کو موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
سابق کرکٹرسلیم ملک کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں ہماری ٹیم اللہ کے فضل سے پہنچ گئی ان ہماری ٹیم کو اپنے کھیل میں بہتری لانے کی ضرورت ہے جس میں مینجمنٹ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ کو چاہئے کہ وہ کھلاڑی کی قابلیت اور صلاحیت کو سمجھے اور اس کواس کی اہلیت کے مطابق رول دیا جائے مگر بدقسمتی سے ہمارے کھلاڑیوں کو ان کی اصل طاقت کا پتہ ہی نہیں ہوتا کیونکہ مینجمنٹ کھلاڑیوں کی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں موثر کردار ادا کرنے سے قاصر ہے اور اسی وجہ سے ہماری کارکردگی اللہ توکل ہی ہوتی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ انگلیند کے خلاف ہماری ٹیم ہمیشہ سے ہی پریشر میںہوتی ہے اس لئے ہماری ٹیم اور مینجمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ ہم اچھی پرفامنس پیش کر سکیں کیونکہ بلاخر جیتے گا وہی جس کی پرفامنس اچھی ہوگی۔ 
سابق فاسٹ باولر محمد عامرکا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کو اچھے مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلنا ہوگا اور اگر ہماری ٹیم مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلے گی توتب ہی وہ اچھی کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب ہو سکے گی۔ انھوں نے کہا کہ اگر پروسس اچھا ہوگا تو اچھے نتیجے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
سابق فاسٹ باولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ کو کھلاڑیوں میں مثبت سوچ پیدا کرنے کے لئے اپنا مائنڈ سیٹ بھی تبدیل کرنا ہوگا ، انھوں نے کہا کہ ہماری مینجمنٹ میں رجحان ہے کہ جو وہ کہہ رہے ہیں وہی ٹھیک مگر کھلاڑی میدان میں کھیل کے رموز کو دیکھ رہا ہوتا ہے تاہم اس کی رائے نظر انداز نہیں کی جانی چاہئے۔