ہسپتال کے آئی سی یو میں آتشزدگی، 11 مریض جان بحق

Nov 07, 2021 | 15:43:PM
آئی سی یو میں آتشزدگی کے سبب 11مریض جاں بحق
کیپشن: آئی سی یو میں آتشزدگی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک سرکاری ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آ گیا، کورونا کے 11 مریض ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ضلع احمد نگر کے ہسپتال میں پیش آیا جہاں آئی سی یو میں کورونا کے 20 مریض زیر علاج تھے،آتشزدگی ہوئی تو نرسوں اور ہسپتال کے دیگر سٹاف کی مدد سے مریضوں کو آئی سی یو سے باہر منتقل کیا گیا تاہم اس دوران 11 مریض ہلاک ہوگئے۔

ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے واقعے کی مکمل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ریاستی وزیر نواب ملک کے مطابق یہ آئی سی یو حال ہی میں تعمیر کیا گیا تھا جس میں آگ لگنا انتہائی تشویشناک ہے۔

دوسری جانب مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کیلئے فی کس پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    امیتابھ بچن کی نظر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی۔۔۔۔۔