این اے 249: دوبارہ گنتی کا عمل کب مکمل ہوگا؟ صوبائی الیکشن کمشنر نے بتادیا

May 07, 2021 | 00:50:AM
این اے 249: دوبارہ گنتی کا عمل کب مکمل ہوگا؟ صوبائی الیکشن کمشنر نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی الیکشن کمشنر اعجازانور چوہان کا کہنا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل آئندہ دو روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ تمام 276 پولنگ بیگزکی سیل محفوظ تھیں، پولنگ بیگز کی سیل ٹوٹی ہونے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ووٹوں کی دوبارہ گنتی قوانین کے مطابق جاری ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت دوبارہ گنتی میں صرف درست اورمسترد شدہ ووٹوں کو گنا جاتا ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق درخواستگزار کے بائیکاٹ سے اس عمل پر اثر نہیں پڑتا، سیاسی جماعتوں نے فارم45ضمنی انتخاب والے دن کیوں حاصل نہیں کیے؟ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل آئندہ دو روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 29 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل نے کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ضمنی الیکشن، 60 پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی مکمل،سب سے زیادہ کس کے ووٹ مسترد ہوئے؟ جانیے