راولپنڈی میں پیدا ہونیوالےآسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کی ویڈیو نے دل جیت لئے

Mar 07, 2022 | 13:04:PM
عثمان خواجہ نے پاکستان سے جڑی بچپن کی یادیں شیئر کردیں
کیپشن: عثمان خواجہ ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین راولپنڈی میں ٹیسٹ سریز جاری ہے۔پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں پاکستان میں گزارے اپنے بچپن کی یادیں شیئر کیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان سے آسٹریلیاکی ٹیسٹ ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان سے جڑی یادیں۔ پاکستان میں ان کا وقت کیسا گزرا اور کون سے شہر کی سیر کی ویڈیو میں بیان کیا۔ویڈیو میں عثمان خواجہ  پاکستان میں گزرے اپنے بچپن کے یادگار لمحات اور کرکٹ سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عثمان خواجہ سے انٹرویو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں آسٹریلوی بیٹر پاکستان میں گزرے اپنے بچپن کے یادگار لمحات اور کرکٹ سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

عثمان خواجہ کاکہناتھا کہ مجھے آج بھی وہ گھر بہت اچھی طرح یاد ہے، میں گھر میں شرارتیں بھی کیا کرتا تھا جس میں سے کچھ آج بھی میرے ذہن میں ہیں۔ میں اپنے بھائیوں کے ساتھ گھر کے بیک یارڈ میں کرکٹ کھیلا کرتا تھا۔پھر ہم آسٹریلیا منتقل ہو گئے اور میرے والد نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں جس شہر میں پیدا ہوا وہاں آسٹریلیا کی طرف سے کھیلوں گا، یہ میرے لیے بہت خاص ہے۔

بچپن میں پاکستان کی کرکٹ کو بہت زیادہ دیکھتا تھا اور اپنے والد کو پاکستان کرکٹ کے ایک بہت بڑے فین کے طور پر دیکھتے ہوئے بڑا ہوا ہوں۔2010 میں فیملی کے ساتھ پاکستان آیا تھا تو مری کی سیر کے لیے بھی گئے تھے اور یہاں موجود فیملی ممبران کے ساتھ بہت سی دیگر جگہیں بھی دیکھی تھیں۔

عثمان خواجہ کا مزید کہناتھا کہ آسٹریلیا والے ٹیسٹ کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں اور وہاں پر بھی پاکستان کی طرح بڑی تعداد میں تماشائی میچ دیکھنے سٹیڈیم آتے ہیں۔