عوام کیلئے بری خبر۔تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Jun 07, 2022 | 14:03:PM
عوام کیلئے بری خبر۔تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کیپشن: تیل اور آئل کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہرقائدمیں کھلے تیل گھی کی فروخت پرپابندی کے بعدکمپنیوں نے تیل گھی کی قیمتوں میں من مانااضافہ کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں فی لیٹرتیل اورگھی 20فیصداضافہ سے550روپے سے بڑھ کر600روپے تک دستیاب ہے۔دوکانداروں اورڈسٹری بیوٹرزکے مطابق کھلے تیل کی فروخت بندہونے کےباعث پیک گھی اورتیل کی طلب بڑھ گئی جس کافائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنیوں نے پرانے نرخوں پرتیل گھی کی سپلائی کے بجائے نِئی قیمتوں پرفروخت کوترجیح دی جارہی ہے جس کے باعث فی لیٹرتیل اورفی کلوگھی شہرکے مختلف علاقوں میں 550روپے سے لے کر600روپے اورکہیں اس سے ذائدپرفروخت کیاجارہاہے جس سے شہریوں پرمعاشی بوجھ بڑھ گیاہے۔

شہریوں کاکہناہے کہ یومیہ کم ازکم 500اجرت کمانے والامزدورمہنگاتیل خریدنے سے قاصرہے جبکہ مہنگائی کی نئی لہرنے پہلے اشیاء ضروریاء انکی قوت خریدسے باہرکردی ہیں۔دوسری جانب دوکانداربھی سیل کم ہونے سے پریشان ہوگئے ہیں۔دوکانداروں کاکہناہے کہ کمپنیوں میں متعددبارآرڈرکرنے کے لیئے رابطے کیئے جانے کے باوجودمال پرانے نرخوں پرمال سپلائی نہیں کیاجارہاہےجس کے تیل گھی کی قیمتوں میں اضافے کے سبب سیل کم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ہفتے کی چھٹی بحال

ذرائع کے مطابق مقامی سطح پرخام تیل ایک ہفتے کے دوران 3ہزارروپے مہنگاہونے کے بعد 20ہزارفی من پرپہنچ چکاہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیزہوائیں اور بارش۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی