دعازہرا کے انٹرویو پر والدہ کا ردعمل

Jul 07, 2022 | 12:39:PM
فائل فوٹو
کیپشن: دعا زہرا کی والدی کا ردعمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )دعا زہرا کا نیا انٹرویو منظر عام پر آنے کے بعد والدہ کا بھی رد عمل سامنے آگیا۔دعا کی والدہ صائمہ مہدی کاظمی کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ’ میں آپ سب سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ جو لوگ میری بیٹی کے پاس جاکراس سے  غلط باتیں کروارہے ہیں وہ لوگ میری بیٹی کو دماغی مفلوج کررہے ہیں، وہ ہمیں یہ پیغام دلوانا چاہ رہے ہیں کہ دعا کچھ بھی کرسکتی ہے ‘۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’مجھے یہ بتایا جائے کہ جو بیٹی اپنے باپ کے سینے پر سوئے تو کیا وہ بیٹی کوئی انتہائی اقدام اٹھاسکےگی؟ وہ کچھ نہیں کرسکتی، عدالتیں اپنا کام کررہی ہیں لیکن اب عدالتوں میں کافی دن کی چھٹیاں آگئی ہیں لہٰذا  جو لوگ میری بیٹی کے پاس جا کر غلط  انٹرویو کررہے ہیں انہیں سوچنا چاہیے کہ  ان کے اپنے بھی تو بچے ہوں گے لہٰذا  وہ میری بیٹی میں اپنی اولاد کو  دیکھیں تب  انہیں اندازہ ہوگا کہ اولاد کیاچیز ہے،  کسی بھی والدین کو اتنی تکلیف اور اذیت دینا بہت غلط بات ہے، ایسا مت کریں، میری بچی سے غلط بیان نہ دلوائیں اس کے دماغ سے نہ کھیلیں‘ ۔

صائمہ کاظمی نے کہا کہ ’میں جانتی ہوں میری بیٹی بہت اچھی ہے وہ کوئی ایسی حرکت نہیں کرے گی وہ اپنے ماں باپ سے بہت پیار کرتی ہے وہ لوگ جنہوں نے دعا کو اغوا کیا ہے وہ اسے دماغی مفلوج کرکے غلط بیانات دلوارہے ہیں اور جب ان لوگوں کو سزا ہوجائے گی تو دنیا کے کسی بھی بچے کو کوئی گینگ اغوا نہیں کرسکے گا، تمام بچیاں اپنے گھروں میں محفوظ ہوں گی‘ ۔

یاد رہے کہ دعا کا حال ہی میں ایک انٹرویو آیا تھا جس میں اس کا کہنا تھا اگر ظہیر سے علیحدہ کیا گیا تو انتہائی اقدام اٹھاؤں گی کیوں کہ میں ظہیر کے بغیر نہیں رہ سکتی۔