معذور شخص پر بجلی چوری کا مقدمہ،انصاف کیلئے عدالت پہنچ گیا

Jul 07, 2021 | 13:30:PM
معذور شخص پر بجلی چوری کا مقدمہ،انصاف کیلئے عدالت پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹانگوں سےمعذورشخص پر بجلی چوری کا پرچہ، چونگی امرسدھو کا رہائشی صوبے دار انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق ٹانگوں سے معذور صوبے دار مشکل سے عدالت پہنچا معذورشخص کی عمران کی حکومت پر تشدید تنقید اس دور حکومت میں جینا محال ہو گیا صوبے دار  نےبتایا کہ لیسکو نے صوبے دار پر بجلی چوری کا مقدمہ بنا دیا ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے کیس پر سماعت کی۔

صوبے دار نے دہائی دی  کہ  میرے لئے عدالت آنا اور سیڑیاں چڑھنا مشکل ہے ، عدالت نے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی، اہلکاروں نے مجھ سے رشوت مانگی تھی انکار کرنے پر پولیس نے پرچہ کر دیا ،صوبے دار نے مزید کہا کہ بجلی چوری نہیں کی ہمسائے کے گھر سے تار لگائی تھی  لیسکو اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر مجھے مقدمے میں الجھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پشاور:دلیپ کمار کی غائبانہ نماز جنازہ 4:30 پر ادا کی جائیگی