طلبا میں کتاب بینی کاشوق پیداکرنےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب حکومت نے طلبا میں کتاب بینی کا شوق پیدا کرنے کیلئے صوبہ بھر میں لائبریریاں بنانے کا پلان تیار کرلیا،لاہور کے 35 سکولوں سمیت پنجاب کے 410 ہائی سکولوں میں لائبریریاں بنائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں کے طلبا کے لئے خوشخبری، طلبا میں کتاب بینی کا شوق پیدا کرنے کیلئے 410 ہائی سکولوں میں لائبریریاں بنائی جائیں گی۔لائبریری بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی فنڈز مختص کردیئے گئے ہیں۔لاہور کے 35 ہائی سکولوں میں بھی لائبریریاں بنائی جائیں گی۔لائبریری کیلئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے منظور شدہ کتابیں رکھی جائیں گی۔
لائبریری سے متعلق طلباکیلئے خصوصی کلاس کا اہتمام کیا جائے گا۔چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلم لائبریری سے استفادہ کرسکیں گے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق طلبا کو لائبریری کی ممبر شپ مفت فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوچکا ہے،18 جنوری سے نہم سے بارہویں جماعت تک سکول کھولنے کا اعلان کیاگیا، جنوری 25 سے نرسری سے آٹھویں جماعت تک سکول کھلیں گے جبکہ 1 فروری سے جامعات کو کھولنے کا اعلان کیاگیا،تعلیمی ادارےکھولنےکافیصلہ ہیلتھ ایڈوائزری کی بنیادپرکیا گیا،صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کا کہناتھا کہ بچوں کا بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہورہا تھا، کم فیس پرائیوٹ سکولز بند ہونا شروع ہوگئے تھے۔