کراچی: بیلٹ پیپرز کی گمشدگی پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

Feb 07, 2024 | 22:14:PM
کراچی: بیلٹ پیپرز کی گمشدگی پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے NA-238 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے PS-102 کے پولنگ سٹیشن سے بیلٹ پیپرز کی گمشدگی پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ NA-238  اور PS-102 کے پولنگ سٹیشن سے بیلٹ پیپر کی گمشدگی کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے الیکشن رابطہ سیل نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، الیکشن رابطہ سیل پی ٹی آئی سندھ کے انچارج بیریسٹر علی طاہر نے معاملہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خظ لکھا، انہوں نے الیکشن کمیشن سمیت ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر، ریٹرنگ آفیسر کو بھی خط کی کاپیاں ارسال کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، اسلام آباد سے ایک اور اہم گرفتاری

واضح رہے کہ پولنگ سٹیشن نمبر 269 غوثیہ ڈسپنسری پر عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کے لیے بیلٹ بکس موصول ہوئی تھیں، موصول وہنے والے سامان میں سے سیل ٹوٹی ہوئی پائی گئی جدھر سے تقریباً بیلٹ پیپرز کی 10 کتابیں غائب پائی گئیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور فوری طور پر گمشدہ بکیں پہنچائی جائیں۔