ملک بھر میں کورونا وائرس سے 12ہزار کےقریب اموات !!!

Feb 07, 2021 | 08:29:AM
ملک بھر میں کورونا وائرس سے 12ہزار کےقریب اموات !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں کرونا کے وار جاری،مزید 53 افراد انتقال کر گئے،اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 967 ہوگئی۔ایک روز میں 1 ہزار346افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 474 ہوگئی ہے،اب تک  5 لاکھ 10 ہزار242 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جبکہ  مختلف شہروں میں 259 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے کرونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردئیے ،این سی او سی کا کہناہےکہ گزشتہ روز 36 ہزار 954 افراد کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے،جس میں 1 ہزار346افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 474 ہوگئی۔کرونا میں مبتلا 5 لاکھ 10 ہزار242افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کرونا فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 265 ہیں، سب سے زیادہ سندھ میں کرونا فعال کیسز کی تعداد 19 ہزار 413 ہے پنجاب میں8 ہزار 585اور خیبرپختونخوا میں فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 433 ہے،،،مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 295 مریض زیرعلاج ہیں،، کرونا میں مبتلا 1 ہزار 847 افراد کی حالت تشویش ناک جبکہ 259 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں سب سے زیادہ لاہور میں مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
ملک بھر میں کرونا سے ابتک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 967 ہوگئی ہے،ابتک سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 4 ہزار 880 ہوئیں۔ گزشتہ ایک روز میں پنجاب میں سب سے زیادہ 26 اموات ہوئیں،،سندھ میں 21 خیبرپختونخوا 4 اور آزاد کشمیر میں دو مریض انتقال کر گئے ہیں۔گزشتہ روز 53 میں سے 44 افراد کی اموات اسپتالوں میں 9 کی گھروں پر ہوئین، کرونا سے جان بحق ہونے والے33 افراد وینٹی لیٹر پر تھے۔