پراپرٹی مالکان کیلئے خوشخبری ۔۔۔حکومت کا اہم فیصلہ

Dec 07, 2021 | 22:13:PM
پراپرٹی ڈیلر
کیپشن: پراپرٹی مالکان کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایف بی آر نے پراپرٹی کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد 16 جنوری تک روک دیا ۔پراپرٹی کی نظر ثانی شدہ ویلیوایشن کا اعلان 15 جنوری کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں تاریخی کمی

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز کو ویلیوایشن ریو کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دے دیا ۔ایف بی آر حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام چیف کمشنرز 10 دسمبر تک ویلیوایشن ریویو کمیٹیاں قائم کریں ۔کمیٹیاں تمام ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے مشاورت کریں گی۔حکام کے مطابق ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندے کمیٹیوں کے سامنے اپنی تجاویز پیش کرسکتے ہیں۔ایف بی آر اسٹیٹ بینک ماہرین اور ٹاون پلانرز کے ساتھ مشاورت کرے گا۔ویلیوایشن کمیٹیاں 10 جنوری تک پراپرٹی کی قیمتوں پر اپنی تجاویز کو حتمی شکل دیں گی ۔ویلیوایشن کمیٹیوں کی سفارشات کو 15 جنوری تک جاری کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 144 نافذ۔۔7 دسمبر سے5 جنوری تک احتجاجی مظاہروں پر پابندی