ڈالر 4 پیسے سستا ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 65 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 69 پیسے پر بند ہوا ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 369 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سےانڈیکس 77 ہزار560 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 710 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 60 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے۔