بغیرلائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانیوالوں کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا حکم

Aug 07, 2023 | 10:35:AM
بغیرلائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانیوالوں کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)ٹریفک حادثات  کو کنٹرول کرنے کیلئے  سی ٹی اور لاہور کی جانب سے بغیرلائسنس گاڑی و موٹرسائیکل چلانیوالوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ بلاتفریق گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والوں کے لائسنس چیک کئے جائیں ،کسی بھی ٹریفک غلطی پرسب سے پہلے لائسنس چیک کیا جائے، لائسنس نہ ہونےپردیگروائیلیشن کوڈکیساتھ لائسنس نہ ہونیکابھی جرمانہ کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ میں کوالیفائی نہ کرنیوالی ویسٹ انڈیز نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیدی
مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 2000 ہزار جرمانہ کیا جارہا ہے، رواں سال میں بغیرلائسنس 2لاکھ32ہزار444ڈرائیورزکیخلاف کارروائی کی گئی ، لرنر پرمٹ رکھنے والے 4لاکھ سے زائد شہریوں کو وارننگ، ایجوکیٹ کیا گیا، 5لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کی گئیں،شہریوں کی سہولت و آسانی کےلئے 4 سینٹرز 24گھنٹے کام کررہے ہیں۔