عمرہ اور حج کیلئے کورونا پابندیاں سخت

Apr 07, 2021 | 17:58:PM
عمرہ اور حج کیلئے کورونا پابندیاں سخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر حکومتی اقدامات بھی سخت کئے جا رہے ہیں جن کے تحت اب ویکسین نہ لگوانے والے حج و عمرہ بھی نہیں کر سکیں گے۔
اس حوالے سے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ویکسین لگوانے کے لئے شہریوں کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق بیرون ملک جانے کے لئے بھی پاسپورٹ کے ساتھ ویکسین کارڈ اور ریکارڈ لازمی ساتھ جائے گا۔
انہوں نے کہاٹریول ایمبارگو سے بچنے کےلئے ہمیں ہر حال میں ویکسینشن بڑھانی پڑے گی اگر 70 فیصد تک آبادی کی ویکسینیش نہ کی گئیں تو ہم پر پابندیاں لگ جائیں گی ،اس لئے ہمیں ہر صورت 70 سے 80 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگوانی پڑے گی ۔
 ادھربلوچستان حکومت نے 2 ہفتوں کیلئے شادی ہالز اور ہفتے میں 2 دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی لگادی۔ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے بلوچستان حکومت نے ہفتہ اور اتوار کے دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق 25 اپریل تک برقرار رہے گا، اطلاق مال بردار گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر شادی ہالز بھی 15 دن کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔بلوچستان حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق 20 اپریل تک شادی ہالز میں تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں۔ایف آئی اے کی شوگر ملوں کیخلاف بڑی کارروائی