وزیر اعظم کل ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے 

Sep 06, 2022 | 21:05:PM
شہبازشریف ، دورہ
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیرہ اسماعیل خان (ساجد بلوچ ) مولانا فضل الرحمان کی دعوت پر وزیراعظم شہبازشریف کل ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود کے ہمراہ سگو میں سیلاب زدگان سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کا فضائی جائزہ بھی لے گا، وزیراعظم کو امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ 
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کا 70 فیصد علاقہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں 40 لوگ شہید 121 گاوں سیلاب کی زد میں آئے 22 ہزار مکان گر گئے ۔لاکھوں ایکڑ پہ کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں سینکڑوں مویشی مر گئے۔ وزیراعظم بحالی کے کاموں کے لئے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔ 
وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ فضائی جائزہ بھی لیں گے وزیر اعظم شہباز شریف اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود کو این ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ متاثرین سیلاب کو دی جانے والی امداد اور انکی بحالی اور سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا کیا کرنا ہے؟ حکومت کو واضح پیغام مل گیا