ماسک کا استعمال رویوں پر کیسے اثرانداز ہوتا ہے؟ نیا انکشاف

Oct 06, 2022 | 14:58:PM
چین میں ہونے والی تحقیق میں لوگوں کے رویوں کا ملاحظہ کیا گیا۔
کیپشن: چین
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) چین میں ہونے والی تحقیق میں لوگوں کے رویوں کا ملاحظہ کیا گیا۔ تحقیق میں امریکا اور چین میں سائنسدانوں کے کئے گئے دس مطالعات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق  میں یہ  بات سامنے آئی کہ ماسک کے استعما ل سے لوگوں کا رویہ اخلاقی ہوا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ کورونا سے پہلے لوگ سگنل پر نہ رکنے،پارکنگ ک اصولوں کی خلاف ورزی اور پیسوں کیلئے دھوکہ دہی کرنے جیسی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔   

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جولوگ ماسک کا استعمال کرتے ہیںِ غیراخلاقی سرگرمیوں میں ان کا عمل دخل نسبتاًً  کم ہے۔ چین مین ماسک کے استعمال سے لوگ قانون کی پاسداری کرنا شروع ہو گئے ہیں۔  

تحقیق کے مصنف اور میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جیکسن لُو کا کہنا تھا کہ چین میں ماسک کو اخلاقیات کی علامت سمجھا جاتا ہے اور یہ ماسک پہننے والے کے غیر اخلاقی رویوں کو کم کرنے کا بھی باعث بنتا ہے۔

 تحقیق میں ماسک کا استعمال کرنے والوں اور نا کرنے والوں کے رویوں کا موازنہ کیا گیا جس سے یہ بات اخذ کی گئی کہ ماسک استعمال کرنے والے لوگوں کا رویہ ماسک نا استعمال کرنے والوں کے رویے سے قدرے اچھا تھا۔