بھارت مذموم سیاسی مقاصد کیلئے” ایف اے ٹی ایف“ کا استعمال کر رہاہے، رپورٹ

Oct 06, 2021 | 18:19:PM
ایف اے ٹی ایف ،اہم فیصلہ
کیپشن: ایف اے ٹی ایف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) جیسے اہم تکنیکی فورم کا استعمال کر رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا  گیا  کہ امور خارجہ کے بھارتی وزیر ایس جے شنکر نے رواں سال جولائی میں تسلیم کیا تھا کہ نریندر مودی حکومت نے اس بات پر زورلگایا ہے  کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان اس بات کا مستحق نہیں ہے کہ اسے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھا جائے ۔ اس ماہ کے آخر میں اسکے ہونے والے اجلاس میں اسے مذکورہ فہرست سے نکال دیا جانا چاہیے۔

رپورٹ میں کہا گیا  کہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر پاکستان کی طرف سے اہم پیش رفت کی وجہ سے اسے اب مزید گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی سازشوں اور پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان کو امید ہے کہ ایف اے ٹی ایف آئندہ اجلاس میں سیاسی نوعیت کا فیصلہ نہیں کرے گااور اگر فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے تو یقینا پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔ ایف اے ٹی ایف کی قریباً تمام شرائط کو پورا کرنے کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ حکومت پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے مالی معاونت کے نظام کو مضبوط اور زیادہ موثر بنانے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا  کہ بھارت اہم عالمی فورم کو ایک طویل عرصے سے اپنے مذموم سیاسی مقا صدکے حصول کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا کہ مودی کی قیادت میں بھارت اپنے مذموم سیاسی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف جیسے عالمی اداروں کی ساکھ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں شامل کرتے ہوئے بھارت کی جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:عمر شریف کی عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین