ورلڈکپ: اہم میچ سے قبل افغان بولر کا آسٹریلیا پر طنز

Nov 06, 2023 | 10:24:AM
ورلڈکپ: اہم میچ سے قبل افغان بولر کا آسٹریلیا پر طنز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق نے آسٹریلیا کے خلاف منگل (7 نومبر) کو شیڈول میچ سے قبل سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹ شیئر کر دی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نوین الحق نے اہم میچ سے قبل ہی آسٹریلیا کی ٹیم پر طنز کیا ہے، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 7 نومبر کو شیڈول میچ سے قبل سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ سے بھارت کو کتنی آمدن ہو گی؟ ہوشربا اعدادوشمار سامنے آ گئے

انسٹاگرام سٹوری میں نوین الحق نے لکھا کہ آسٹریلیا نے باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کیا اب ورلڈ کپ میں کرکٹ آسٹریلیا کا اسٹینڈ دیکھنا دلچسپ ہو گا، انہوں نے آسٹریلوی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اسٹینڈرڈ ہیومن رائٹس یا 2 پوائنٹس۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے گزشتہ سال افغانستان کے ساتھ ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی کا کہہ کر باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا اور خیال رہے کہ آسٹریلیا کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے اگلے میچز اہم ہیں۔