ماں کی قربانی ۔۔۔ بچوں کے آگے سونا کچھ نہیں

May 06, 2021 | 15:03:PM
ماں کی قربانی ۔۔۔ بچوں کے آگے سونا کچھ نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) والدہ کا پیار ۔۔۔۔سپریم کورٹ میں ماں نے اپنے دو بچوں کی خاطر 10 تولہ سونا قربان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 2 بچوں کی والدہ کو 10 تولہ سونا دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف والد کی درخواست پر سماعت ہوئی، پشاور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں والدہ مہناز بی بی کو جہیز کا 10 تولہ سونا دینے کا حکم دیا تھا جس پر بچوں کے والد زین اللہ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔سماعت کے دوران جسٹس یحیی آفریدی نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ 10 تولہ سونا کا مقدمہ کسی بھی عدالتی فورم پر ثابت نہیں کرپائے، ہائیکورٹ کے 10 تولہ سونا جہیز میں دینے کے فیصلہ کی بنیاد کیا ہے جبکہ اگر والدہ کو 10 تولہ سونا کے عوض دونوں بچے مل جائیں تو کیا یہ ٹھیک ہوگا۔ اس موقع پر بچوں کی والدہ کے وکیل نے کہا کہ والدہ 2 بچوں کے لئے 10 تولہ سونا قربان کرنے کے لئے تیار ہے جس پر عدالت نے والدین کی رضا مندی سے کیس کا فیصلہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی پنجاب کی ’’کترینہ کیف‘‘ کا نیا انداز ، مداح ہوئے دیوانے