کراچی :سونے کی دکان میں ڈکیتی کاڈراپ سین،چور مالک نکلا

May 06, 2021 | 10:39:AM
سنار کی دکان میں چوری
کیپشن: سنار کی دکان میں چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں سونے کی دکان میں مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیا، دکان کا مالک چوری میں خود ہی ملوث نکلا۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور کا پتا چل گیا، گلف شاپنگ مال میں سنار کی دکان میں نقب زنی کی واردات پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مدعی آصف کو اس کے ساتھی وسیم سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس نے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع تجارتی مرکز میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے چوری شدہ 3 کلو سونا بھی برآمد کر لیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے کہا ہے کہ ملزم آصف نے خود اپنی دکان سے سونا غائب کر کے نقب زنی کا ڈراما رچایا تھا۔ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ 3 کلو سونا آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع تجارتی مرکز سے چھاپے کے دوران ملا۔  ابتدائی رپورٹ تھی کہ کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار سے نامعلوم ملزمان سنار کی دکان سے 12 کلو کے قریب سونا لوٹ کر فرار ہوگئے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا۔

متاثرہ سنار کا کہنا تھا وہ دکان پر تیار شدہ زیورات فروخت کرتے ہیں، دکان کے مالک نے بتایا کہ 3 مئی کو وہ دکان بند کر کے چلے گئے تھے، 4 مئی کی صبح دکان پر پہنچے تو 4 تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور 12 کلو کے قریب طلائی زیورات چوری ہوگئے تھے۔تاہم، جب پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو کچھ چیزیں مشکوک پائی گئیں، متاثرہ صراف نے بعد میں مقدمے میں بیان زیورات کی مقدار کو بھی غلط قرار دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:    ڈاکو سنار کی دوکان سے 12 کلو سونا لوٹ کر فرار