پی پی الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج نہیں کرےگی، سعید غنی

May 06, 2021 | 00:17:AM
پی پی الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج نہیں کرےگی، سعید غنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ پوری پولنگ میں کسی بھی جماعت کی طرف سے کوئی شکایت نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی نے کراچی میں صوبائی وزیر سعید غنی نے قادر مندو خیل اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل اسلام آباد میں الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رات ڈھائی بجے تک جو مفتاح اسماعیل نے درخواست دی اس میں ایسی کوئی بات نہیں تھی، آر او نے درخواست سنی ہمارے امیدوار سے نہیں پوچھا۔
 صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے وکیل نے جو باتیں اٹھائیں ان میں دھاندلی کے شواہد نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ کچھ فارمز پر پولنگ ایجنٹ کے دستخط نہیں تھے، پوری پولنگ میں کسی بھی جماعت کی طرف سے کوئی شکایت نہیں تھی، ووٹوں کا فرق 5 فیصد سے کم ہو تو امیدوار آر او کو درخواست دے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے وکیل نے کہاکہ 167 پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس کے دستخط نہیں ہیں، مجموعی طور پر پیپلز پارٹی 20 پولنگ اسٹیشنز میں ہاری ہے، 2018 میں الیکشن اسی سیٹ پر ہوا تھا وہ بہت شفاف تھا، اس وقت اس سیٹ پر ری کاونٹنگ نہیں ہوئی۔
 انہوںنے کہا کہ فواد چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ بے پناہ دھاندلی ہوئی ہے، کس منہ سے پی ٹی آئی والے یہ کہہ رہے ہیں، 2018 کے الیکشن میں سب دیکھ چکے ہیں، این اے 249 کا کوئی ایک پولنگ اسٹیشن بتائیں جس میں دھاندلی ہوئی ہو۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حصہ بنیں گے، ہمارے مخالفین کے پاس کسی دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں تھا، کل امید ہے کہ شفاف طریقے سے ری کاونٹنگ شروع ہو گی، ری کاونٹنگ کا عمل شفاف ہوگا تو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان میں ہونگے یا نہیں؟ این سی او سی کی رائے بھی سامنے آگئی