نیب کی خصوصی ٹیم زمان پارک پہنچ گئی،نوٹس دے کر واپس روانہ

Mar 06, 2023 | 17:19:PM
نیب کی خصوصی ٹیم زمان پارک پہنچ گئی،نوٹس دے کر واپس روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے پوچھ گچھ کیلئے نیب کی خصوصی ٹیم زمان پارک پہنچ گئی ۔

رپوٹس کے مطابق نیب کی ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس وصول کروانے پہنچی ۔ نیب کی ٹیم کو عمران  خان  کی سیکیورٹی کے پیش نظر ٹیم کو  عمران خان کے محافظوں نے  روکے رکھا۔

نیب لاہور کی 2 رکنی ٹیم عمران خان سے ملے بغیر زمان پارک سے روانہ ہوگئی ،صحافی  نے سوال کیا کہ عمران خان کو نیب کی جانب سے کونسا نوٹس وصول کروایا گیا۔نیب اہلکاروں  نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے گریزکیا ۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے عمران خان کو ممنوع فنڈنگ کیس کے حوالے سے نوٹس وصول کروا لیا۔

ضرور پڑھیں :زمان پارک میں تحریک انصاف کے کھلاڑی کھلے عام منشیات کا استعمال کرنے لگے

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نوازنے کہاہے کہ نوٹس نہ وصول کرنے سے بچ جائے گا؟ ابھی تک سمجھ رہا ہے باقیات بچا لیں گی جبکہ باقیات کو اپنی پڑ گئی ہے!

یاد رہے کہ اسلام آبادکی عدالت نے  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست کو مسترد کردیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکلا نے اسلام آباد کی سیشن عدالت سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی۔

عمران خان کی جانب سے وارنٹ منسوخی کی درخواست اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے درخواست کو خارج کردیا۔

 اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے چیئرمین تحریک انصاف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا ہے۔اسلام آباد کی عدالت نے اس کیس میں عمران خان کو کل طلب کر رکھا ہے۔