بھوک کیا کچھ سکھادیتی ہے، چالاک پرندے نے بلی کی آوازیں نکال کر حیرت میں مبتلا کردیا

Mar 06, 2021 | 22:55:PM
بھوک کیا کچھ سکھادیتی ہے، چالاک پرندے نے بلی کی آوازیں نکال کر حیرت میں مبتلا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہے اور بھوک بہت کچھ سکھا دیتی ہے،اس محاورے پر چالاک پرندے نے بھوک مٹانے کیلئے بلی کی آواز نکال کر لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق جانوروں سے پیار کرنے والی خاتون نیسلی ہان ترکی میں منتقلی کے بعد بچ جانے والا کھانا اپنے صحن میں موجود بلیوں کو ڈال دیتی تھی،بلیوں کو شفیق خاتون کے ملنے سے کھانا حاصل کرنے کی تک و دو سے کافی حد تک نجات مل گئی تھی،اس طرح دوران تار پر بیٹھاہر روز یہ منظر دیکھتا رہا، لیکن خاتون نے اس پرندے کی طرف کوئی توجہ نہ دی۔
چالاک پرندے نے اپنے لئے کھانے کا انتظام کرنے کیلئے بلی کی آوازیں نکالنا سیکھ لی، ایک روز جب خاتون نیسلی ہان اپنے کچن میں کام کررہی تھی تو اسے میاﺅں میاﺅں کی آوازیں سنائی تھی، خاتون نے خیال کیا کہ شاید بلیوں والا برتن خالی ہے اور بلیوں کو بھوک لگی ہے۔
اسی دوران خاتون نے اپنے کچن کی کھڑکی سے باہر دیکھا تو حیران رہ گئی کہ چالاک پرندہ میاﺅں میاﺅں کی آوازیں نکال کر کھانے کا مطالبہ کررہا تھا، خاتون نے پرندے کی ویڈیوبنالی اور وائرل کردی۔