محفوظ ماحول کیلئے ہمیں مل کر لوگوں کی سوچ کو بدلنا ہوگا :جاوید علی خان

شہرساز اور UN-Habitat کے اشتراک سے ماحولیات کا عالمی دن 2023 نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منایا گیا

Jun 06, 2023 | 15:11:PM
محفوظ ماحول کیلئے ہمیں مل کر لوگوں کی سوچ کو بدلنا ہوگا :جاوید علی خان
کیپشن: تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو سووینئرز اور مٹی کے خوبصورت برتن پیش کئے گئے
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہرساز اور UN-Habitat کے اشتراک سے ماحولیات کا عالمی دن 2023  کامیابی کے ساتھ نیشنل یونیورسٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی میں منایا گیا جہاں پلاسٹک سے پیداھونے والی آلودگی کو شکست دینے کے حوالے سے ایک جامع پینل ڈسکشن منعقدکی گئِی۔کنٹری پروگرام منیجر - یو این ہیبی ٹیٹ پاکستان جاوید علی خان نے  کہا ہے کہ محفوظ ماحول کیلئے ہمیں مل کر لوگوں کی سوچ کو بدلنا ہوگا ۔

تقریب میں ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق مسائل اور خدشات کو اجاگر کیا گیا جو  زمین کو نقصان پہنچا رہے ہیں، یہ بحث اس سال کی تھیم پلاسٹک آلودگی کے حل تلاش کرنے کے حوالے سے منعقد کی گئی،مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانانِ گرامی، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور    ہونہار طلباءنے بھی تقریب میں  شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی  کنٹری پروگرام منیجر - یو این ہیبی ٹیٹ پاکستان جاوید علی خان نے ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے برسوں کے دوران کی جانے والی تحقیق اور پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ اگر ہم کتابوں میں لکھی گئی باتوں کو لاگو کرنا چاہتے ہیں اور ایک محفوظ ماحول پیدا کرنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں مل کر لوگوں کی سوچ کو بدلنا ہوگا۔

ضرور پڑھیں :مشن کی تکمیل کے بعد سعودی خلا بازوں کی زمین پر واپسی 

مارچ میں منعقد ھونے والے "زیرو ویسٹ ڈے" آرٹ مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں کو شیلڈز سے نوازا گیا، باغبانوں، سینیٹری ورکرز اور فارسٹ گارڈز کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا جو ہمارے شہروں کو خوبصورت بنانے میں مدد کرتے ہیں اور ماحول کو محفوظ اور صاف رکھنے کا لازمی حصہ ہیں۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو سووینئرز اور مٹی کے خوبصورت برتن پیش کئے گئے۔ شرکاء اور پینلسٹس کی طرف سے ایک عہد  پر دستخط کیے گئےکے  وہ پلاسٹک کے تھیلوں کا استعمال ترک کردینگے پلاسٹک کا مثبت طریقے سے دوبارہ استعمال کرینگے اور کپڑے کے تھیلوں کااستعمال جاری  رکھیں گے ۔دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر عمران ہاشمی، پروفیسر اینڈ ایسوسی ایٹ ڈین، IESE، راینا سعید خان، چیئرپرسن، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ، ڈاکٹر منصور علی؛ ٹیم لیڈ، ویسٹ برننگ پروگرام، رائل اکیڈمی آف انجینئرنگ، یوکے ،ڈاکٹر حرا امجد، اسسٹنٹ پروفیسر ایس سی ای ای اور  ڈاکٹر بینش کلثوم، لیڈ لوکل گورننس پروگرام، شہرساز شامل تھے۔