حکومت نے اساتذہ کیلئے نئی اسکیم متعارف کرادی 

Jun 06, 2022 | 22:50:PM
خواتین ٹیچر ، اسکوٹی
کیپشن: خواتین ٹیچر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب حکومت سرکاری اسکولوں میں خواتین اساتذہ کوسکوٹی دے گی، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پائلٹ پراجیکٹ کی اسکیم شامل کرنے کی سفارشات کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پروگرام پر باقاعدہ کام کرے گا، سرکاری سکولوں تک آسان رسائی کے لیے خواتین اساتذہ کو اسکوٹیاں دی جائیں گی، پنجاب حکومت نے پہلے بھی خواتین کو سکوٹیز فراہم کی تھیں، محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب اس پروگرام پر آنے والے اخراجات اور شرائط بھی طے کرے گا۔
پنجاب حکومت سرکاری سکولوں میں خواتین اساتذہ کو الیکٹرک بائیک دینے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے جارہی ہے، جس کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن اس پروگرام پر باقاعدہ کام کرے گا۔ سکوٹی صرف سرکاری سکولوں میں پڑھانے والی خواتین اساتذہ کو ملیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان پر آرٹیکل 6لگایا جائے ، نور عالم خان کا مطالبہ