چین نے نوآبادیاتی نظام میں جکڑی اقوام کو نکلنے کا حوصلہ دیا،وزیراعظم 

Jul 06, 2021 | 20:23:PM
چین نے نوآبادیاتی نظام میں جکڑی اقوام کو نکلنے کا حوصلہ دیا،وزیراعظم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ چین نے نوآبادیاتی نظام میں جکڑی اقوام کو نکلنے کا حوصلہ دیا،پاکستان اور چینی آہنی برادر ملک ہیں ،پاکستان عالمی امن، کورونا وبا سے نکلنے کیلئے چائنہ کے کردار کو سراہتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین نے نوآبادیاتی نظام میں جکڑی اقوام کو نکلنے کا حوصلہ دیا،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرنا باعث اعزاز ہے،پاکستان عالمی امن، کورونا وبا سے نکلنے کیلئے چائنہ کے کردار کو سراہتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ سال احساس پروگرام شروع کیا،احساس پروگرام لوگوں کی معاشی حالت بدلنے کیلئے ایشیا کا بڑا پروگرام ہے،ہم نے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا،
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چینی آہنی برادر ملک ہیں ، یہ سال پاکستان اورچائنہ کے سفارتی تعلقات کا 70 واں سال بھی ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سو سالہ تقریب پر مبارکباب دیتاہوں،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے چین کی سرحدوں سے باہر بھی لوگوں کو حوصلہ دیا،عوام کی بے لوث خدمت سے ہی پارٹیاں عوام کی حمایت حاصل کر سکتی ہیں۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ پی ٹی آئی لوگوں کو برابری کی بنیاد پر انصاف فراہم کرنے پر گامزن ہے،سی پیک بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، ہم اپنے بنیادی مفادات کیلئے ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں،آیئے ہم اپنے عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کیلئے کام کریں ،ان کاکہناتھا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت کے وژن نے چینی قوم کو نئی جلا بخشی۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ کسی تقریب میں پروٹوکول کیساتھ نہیں جائونگا، وزیراعظم کا بڑا اعلان