الیکشن التواء قرارداد کی منظوری، کورم کی نشاندہی نہ کرنے پر پی ٹی آئی سینیٹر کو شوکاز نوٹس جاری

Jan 06, 2024 | 00:17:AM
الیکشن التواء قرارداد کی منظوری، کورم کی نشاندہی نہ کرنے پر پی ٹی آئی نے گردیپ سنگھ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
کیپشن: سینیٹر گردیپ سنگھ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) سینیٹ میں انتخابات کے التواء کے حق میں قرارداد کے دوران کورم کی نشاندہی نہ کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر گردیپ سنگھ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس پر سینیٹر گردیپ سنگھ سے 3 روز میں تحریری طور پر جواب طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر گردیپ سنگھ قرارداد کی منظوری کے دوران ایوان میں موجود تھے، ایوان میں موجود ہوتے ہوئے کورم کی نشاندہی کیوں نہیں کی؟ انتخابات کے التواء کیلئے آنے والی قرارداد کی مخالفت کیوں نہیں کی گئی؟