عام انتخابات 2024ء، وزیرآباد میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا

Feb 06, 2024 | 00:13:AM
عام انتخابات 2024ء، وزیرآباد میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا
کیپشن: محمد احمد چٹھہ اور عدنان افضل چٹھہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیئر عالم) عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے۔

اس حوالے سے پنجاب کے شہر وزیرآباد میں بھی سیاسی جوڑ توڑ جاری ہیں۔ وزیرآباد میں سابق ن لیگی ایم پی اے پی پی 35 اکمل سیف چٹھہ کے والد نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار محمد احمد چٹھہ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: حلقہ این اے 54 راولپنڈی میں کانٹے دار مقابلہ، پاکستانی سیاست کے بڑے نام آمنے سامنے

خیال رہے کہ اکمل سیف چٹھہ دو بار پی پی 36 سے ن لیگ کی سیٹ پر ایم پی اے رہ چکے ہیں جبکہ اکمل سیف کے والد کے اعلان کے بعد پی پی 36 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار محمد احمد چٹھہ کی پوزیش مضبوط ہوگئی ہے۔

یہاں محمد احمد چٹھہ کا مقابلہ پی پی 36 میں مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ سے ہے۔