آئی ایم ایف کا دو پاور پلانٹس اور سٹیل ملز کی فوری نجکاری کا مطالبہ 

Feb 06, 2023 | 21:23:PM
آئی ایم ایف کا دو پاور پلانٹس اور سٹیل ملز کی فوری نجکاری کا مطالبہ 
کیپشن: آئی ایم ایف، پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کے دو پاور پلانٹس اور سٹیل ملز کی فوری نجکاری کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے دوران دو پاور پلانٹس اور سٹیل ملز کی فوری نجکاری کا مطالبہ کرتے ہوئے نجکاری کا پلان مانگ لیاہے ۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ جون تک حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی جائے، سٹیل ملز کی نجکاری فوری نجکاری کی جائے،مذکورہ دونوں پاور پلانٹس پنجاب میں واقع ہیں۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ نجکاری کمیشن پاورپلانٹس کی فوری نجکاری کاپلان دے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نجکاری میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور توقع ہے کہ نجکاری کا پلان کل آئی ایم ایف کےساتھ فائنل کیا جائےگا۔
پاکستان کی معاشی ٹیم کے آئی ایم ایف کےساتھ مزید سخت مذاکرات ہوں گے، آرڈیننس میں ٹیکس اقدامات کا فیصلہ بھی ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں زلزلے کے بعد اٹلی میں سونامی الرٹ جاری