پی سی بی کا فنڈ دینے سے انکار، بلائینڈ کرکٹ ٹرافی کے کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ نہ ہو سکا

Feb 06, 2021 | 18:52:PM
پی سی بی کا فنڈ دینے سے انکار، بلائینڈ کرکٹ ٹرافی کے کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ نہ ہو سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلائینڈ کرکٹ ٹرافی کھیلنے والے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے بجٹ دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلائینڈ کرکٹ ٹرافی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا ٹیسٹ کرانے کیلئے بجٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سیزن شروع کیا تو کرونا ٹیسٹ کرانے کیلئے پی سی بی سے درخواست کی لیکن پی سی بی نے بجٹ بڑھانے سے انکارکردیا۔ معاشرے کی ستم ظریفی ہے کہ نابینا افراد کو اسی طرح ڈیل کیا جاتا ہے۔جب پی سی بی سے ایونٹ کیلئے این او سی مانگا تو کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹ کرانے کو کہا تھا ۔پی سی بی پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کو 17ملین کا بجٹ دیتی ہے۔ ایک کروڑ 70لاکھ میں تین ڈومیسٹک ایونٹ اور ایک انٹرنیشنل ایونٹ کرنا ہوتا ہے۔ کم فنڈ کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کا کوویڈ 19ٹیسٹ نہیں کراسکتے ۔