بھارتی پنجاب میں فصلیں جلانے کے باعث پاکستانی پنجاب سموگ سے بری طرح متاثر ہے، محسن نقوی

Dec 06, 2023 | 22:27:PM
بھارتی پنجاب میں فصلیں جلانے کے باعث پاکستانی پنجاب سموگ سے بری طرح متاثر ہے، محسن نقوی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ایکس (ٹوئٹر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُرِ نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے پاکستان خصوصاً پنجاب میں سموگ کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے دیا ہے۔

کاپ 28 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر جلانے سے پاکستانی پنجاب متاثر ہے، اقوام عالم اسموگ کے خطرناک مسئلے کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے، موسمیاتی تغیرات سرحدوں سے بے نیاز عالمی مسئلہ ہے۔

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں سرِفہرست ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت ہرممکن اقدامات کر رہی ہے لیکن اس مسئلے کے حل کیلئے مشترکہ عالمی کاوشوں کی ضرورت ہے، اسموگ کی صورتحال سے پاکستان اور بھارت مساوی متاثر ہو رہے ہیں۔

کانفرنس میں محسن نقوی نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کیلئے بھارت اور پاکستان کو مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے، ماحولیات کے بہتر اور پائیدار مستقبل کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار سہو، چیف ایگزیکٹو آفیسر سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی و راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران امین، سیکرٹری زراعت پنجاب نادر چٹھہ اور دیگر حکام نے بھی کوپ 28 میں شرکت کی اور پینل ڈسکشن میں حصہ لیا۔

پینل ڈسکشن میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق امور میں پنجاب کے کلیدی کردار کا جائزہ لیا گیا۔

ورلڈ بنک سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر برائے ساؤتھ ایشیا ریجن دینا اومالی، آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ابرار چوہدری، موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق امور کے ماہر علی توقیر شیخ نے بھی پینل ڈسکشن میں حصہ لیا۔