پاکستان اور آسٹریلوی پی ایم الیون میچ، پہلے روز کا کھیل جاری

Dec 06, 2023 | 10:20:AM
پاکستان اور آسٹریلوی پی ایم الیون میچ، پہلے روز کا کھیل جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان اور آسٹریلوی پی ایم الیون کے مابین 4 روزہ پزیکٹس میچ، پہلے روز شاہینوں نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 کا آکڑا پار کر لیا۔

پرائم منسٹر الیون اور پاکستان کے درمیان آسٹریلیا کینبرا میں 4 روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر200 رنز سے زائد رنز بنا لیے، پاکستانی کپتان شان مسعود نے شاندار سنچری مکمل کر لی، وہ اب بھی کریز پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، گرین شرٹس کا اچھا آغاز، تگڑی ٹیم کو مقابلے کی ٹکر

شان مسعود کے علاوہ بابراعظم 40، اوپنر عبداللہ شفیق 38 جبکہ امام الحق صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کی جانب سے بکھنگھم نے 2 اور سٹیکٹی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس موقع پر آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز نے میزبان ٹیم کو بیگی گرین کیپس دیں۔