بی جے پی کو شکست ،کانگریس نے تلنگانہ میں وزیراعلیٰ کیلئے نام کا اعلان کردیا

Dec 06, 2023 | 10:07:AM
 بی جے پی کو شکست ،کانگریس نے تلنگانہ میں وزیراعلیٰ کیلئے نام کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست تلنگانہ میں بی جے پی کو شکست ، کانگریس ریاستی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی، تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کیلئے کانگریس نے انومولا ریونت ریڈی کے نام کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزرا کے نام بھی فائنل کئے جا رہے ہیں،وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار کا فیصلہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کیا جنھیں نو منتخب ارکان اسمبلی نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا مکمل اختیار دیا تھا،انومولا ریونت ریڈی کے بطور وزیر اعلیٰ تلنگانہ نامزدگی کی توثیق کانگریس کی مرکزی قیادت نے بھی کردی جس کے بعد ریونت ریڈی 7 دسمبر کو اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔

اس سے قبل اس عہدے کیلئے دو طاقتور امیدواروں کا نام زیر گردش تھا ایک اتم کمار ریڈی جو 7 بار ایم ایل اے رہے اور انڈین ایئر فورس کے ریٹائرڈ پائلٹ بھی تھے جبکہ دوسرے دلت رہنما ولو بھٹی وکرما تھے،کانگریس رہنما راہول گاندھی کی نظر انتخاب انومولا ریونت ریڈی پر ٹھہری اور تلنگانہ کانگریس کی مقامی قیادت نے بھی اپنا فیصلہ انومولا ریونت ریڈی کے حق میں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات سمگلنگ میں ملوث 6 خواتین  گرفتار 

انومولا ریونت ریڈی کے نام کے اعلان کے ساتھ دو دن گزر جانے کے باوجود وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان نہ ہونے پر تلنگانہ میں پھیلنے والی مختلف افواہیں اور غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوگیاہے۔