پاک فوج کا ہیلی کاپٹرگر کر تباہ۔۔2 پائلٹ شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور ہیلی کاپٹر میں سوار میجر راجا ذیشان جہانزیب اور میجر عرفان برچا نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے اور فوجی دستے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔
گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے مطابق حادثہ ضلع گانچھے میں پیش آیا جس میں پاک فوج کے دو پائلٹ شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں افسوسناک واقعہ ۔۔۔تیز رفتار کار نے 4بچوں کو روند ڈالا