اب ہم نیب کی عزت اچھالیں گے:سلیم مانڈوی والا

Dec 06, 2020 | 14:08:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب کا آج تک احتساب نہیں ہوا،  کیا صرف سیاستدان ہی احتساب کیلئے رہ گئے ہیں ؟ نیب لوگوں کی عزت اچھالتا تھا، اب ہم ان کی عزت اچھالیں گے ۔

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے ایک بار پھر گرما گرم پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی احتساب بیور و کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا  کہ نیب نےظلم وستم کئے، اس کی تحویل میں لوگ مرے۔  پورے پاکستان کو گرفتار کریں، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سینٹ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن تیارکر لی ہے۔ اجلاس میں نیب کی زیرحراست  ہلاکتوں پر بھی بات ہو گی۔ ہلاک افراد کےلواحقین کوسینٹ میں بلائیں گے۔ تمام پلی بارگین والوں کو بھی بلائیں گے۔ ان سے پوچھیں گے یہ کیسے ہوا؟سینٹ نیب اہلکاروں کے اثاثے اورڈگریاں چیک کرے گا۔ یہ مقابلہ سلیم مانڈوی والا اور نیب کا نہیں، سینٹ اورنیب کا ہے۔ہم  نیب کی طرح چھپے کمرے میں انویسٹی گیشن نہیں کریں گے۔

سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ حکومت کا رئیل اسٹیٹ پیکج نیب کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوا ۔تاجروں اور سول سرونٹ کو چلنے نہیں دیا جارہا۔ لوگ اتنے تنگ ہیں کہ نیب کی مداخلت کی وجہ سے بینک اکاؤنٹس نہیں کھل رہے۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے نیب قانون میں ترامیم نہ کرکے غلطی کی۔ہر چیز میں آصف زرداری کو نہیں ڈالنا چاہیے۔قومی احتساب بیور ولوگوں کا میڈیا ٹرائل کرتا ہے۔نیب گردی پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ہم نیب قانون میں ترامیم لائیں گے۔ حکومت و اپوزیشن میں جلد اتفاق ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں چئیرمین نیب کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کروں گا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجروں کو بلایا تو ان کااعتماد بڑھا۔میری آرمی چیف سے ملاقات کا مقصد سیاست نہیں پاکستان ہوگا۔چئیرمین نیب جاوید اقبال کی عزت کرتا ہوں، سینٹ کے ذریعہ ان کی مدد کے لئے تیار ہوں۔