پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ ہو گیا

Aug 06, 2023 | 19:40:PM
پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ ہو گیا
کیپشن: پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت کیلئے بھارت بھیجا جائے گا: ترجمان دفتر خارخہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو رواں برس بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے عالمی کپ 2023ء میں پاکستان کی شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، پاکستان متواتر کہتا ہے کہ کھیلوں کو سیاست کی نظر نہیں کیا جانا چاہیے، کرکٹ ٹیم کو آئندہ آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2023ء میں شرکت کے لیے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا، پاکستان سمجھتا ہے کہ بھارت سے دوطرفہ تعلقات کو عالمی کھیلوں بارے ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پولیس نے پاکستان کے ایک اور میچ سے متعلق بڑی درخواست کر دی

ترجمان دفتر خارجہ کا مزیدکہنا ہے کہ پاکستان کا فیصلہ تعمیری اور ذمہ دارانہ رویہ کا عکاس ہے، بھارت کا رویہ متعصبانہ ہے، بھارت نے ایشیاء کپ کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا، پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سلامتی بارے گہری تشویش ہے، پاکستان اپنے خدشات بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور بھارتی حکام تک پہنچا رہے ہیں، امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔