وادی نیلم میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 2 سالہ بچی شدید زخمی 

Aug 06, 2023 | 15:08:PM
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر نیلم ویلی کے علاقے پالری میں بم پھٹنے سے دو سالہ بچی زخمی ہو گئی۔ بم پھٹنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی اپنے گھر کے باہر کھلونا سمجھ کر بم سے کھیل رہی تھی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر نیلم ویلی کے علاقے پالری میں بم پھٹنے سے دو سالہ بچی زخمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیلم ویلی میں بم پھٹنے سے بچی شدید زخمی ہو گئی ، اطلاعات کے مطابق بچی گھر کے باہر کھلونا سمجھ کر بم سے کھیل رہی تھی کہ اس دوران بم پھٹ گیا، ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے بعد بچی ’عبیحہ ‘کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اُسے مظفرآباد ہسپتال منتقل کردیا، ڈاکٹرز کے مطابق بچی کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا موقف ہے کہ ممکنہ طور پر یہ بم بھارت نے گرایا تھا۔

مزید پڑھیں: ہزارہ ایکسپریس کو سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ ،15 افراد جاں بحق

اتھارٹی حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس سال اب تک لائن آف کنٹرول کے ساتھ مختلف علاقوں میں درجنوں افراد  اینٹی پرسنل بارودی سرنگوں اور ’کھلونے‘ بموں کا شکار ہو چکے ہیں۔