لمبی لائنیں ۔ ایک کلو گھی ۔یوٹیلٹی سٹورز اور رمضان بازار کے نام پر عوام سے مذاق

Apr 06, 2022 | 12:01:PM
یوٹیلٹی سٹورز ، فائل فوٹو
کیپشن: یوٹیلٹی سٹورز ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز میں حکومت کی طرف سے آٹا، گھی اور آئل کی انتہائی کم فراہمی پر عوام پریشان۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں اور یوٹیلٹی اسٹورز پر پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق لمبی لائنوں میں لگ کر ایک عدد گھی کا پیکٹ دیا جا رہا ہے جو دوسرے روز ہی ختم ہو جاتا ہے،ایک کلو گھی کا پیکٹ لینے کے لیے کون اتنی گرمی میں  کئی کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑا ہو۔

اسی طرح رمضان بازار میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ آدھا کلو ٹماٹر، لہسن ایک پاؤ اور ایک کلو پیاز دینے کی پالیسی ہے جو  بہت کم مقدار ہونے کے باعث شہریوں کے لیے تکلیف دہ عمل ہے۔  شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف سیکریٹری پنجاب یوٹیلیٹی اسٹورز اور رمضان بازاروں میں ہر شہری کو تین کلو گھی اور اتنی ہی سبزیاں دینے کے احکامات جاری کریں۔

یہ بھی پڑھیں:      پانی پینے جانیوالے 3کمسن بہن بھائی دریا میں ڈوب گئے