عمران خان کا 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ چیلنج

Sep 05, 2022 | 22:00:PM
عمران خان ، بڑا بیان
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ میں عمران خان کا قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں الیکشن لڑنے کا معاملہ چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں عمران خان اور الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو نو حلقوں سے الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قومی اسمبلی کے نو حلقوں سے بیک وقت الیکشن لڑنے سے روکنے کیلئے شہری آصف محمود نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان قومی اسمبلی کا پہلے ہی بائیکاٹ کر چکے ہیں جبکہ نو حلقوں سے الیکشن جیت گئے تو ایک سیٹ رکھنا ہوگی۔ عمران خان کی چھوڑی 8 نشستوں پر دوبارہ ضمنی الیکشن ہوگا. عمران خان کا 9 حلقوں سے الیکشن لڑنا بد نیتی اورخلاف آئین ہے. عمران خان کو نو حلقوں سے الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، ایف آئی اے تحقیقات میں بڑا انکشاف