سابق برطانوی وزیراعظم نے کورونا وائرس کی واپسی کے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Sep 05, 2021 | 20:14:PM
سابق برطانوی وزیراعظم نے کورونا وائرس کی واپسی کے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براﺅن نے کورونا وائرس کی واپسی کے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔گورڈن براﺅن کا کہنا ہے کہ جب تک افریقا میں ویکسی نیشن کی شرح بہتر نہیں ہو جاتی ,کورونا وائرس نئے ویرینٹس کے ساتھ دوبارہ آئے گا .
غیرملکی خبرایجنسی سکائی نیوز کو ایک انٹرویوگورڈن براﺅن نے کہاہے کہ مغربی ممالک کی 7 بڑی معیشتوں کے رہنماآئندہ دو ہفتے میں جمع ہوں اورافریقی ممالک میں لاکھوں کورونا ویکسین پہنچانے کیلئے انتظامات کریں تاکہ کوروناکو دوبارہ آنے سے روکا جائے۔
سابق برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ غریب ترین افریقی ممالک میں ویکسی نیشن کی شرح بہتر ہونے تک نیا ویرینٹ ڈیلٹا کی صورت میں دوبارہ سامنے آ سکتا ہے اور مغربی ممالک کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے،انہوں نے کہاکہ یورپ اور شمالی امریکا میں کورونا ویکسین کی اربوں ڈوز کے آرڈر دیئے جا چکے ہیں جو دسمبر میں دستیاب ہونگی انہیں افریقی ممالک میں استعمال کیا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 اہلکار ہلاک